مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کے ایک اور جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے اس طرح گذشتہ 2 ہفتوں ميں سعودی عرب کے سرنگوں کئے گئے ڈرونز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔
یمنی فورسز نے سعودی ڈرون کو جیزان میں جبل الدود کے علاقہ میں سرنگوں کیا ہے ۔ یمنی فورسز نے پہلا ڈرون 19 جون، دوسرا 21 جون، تیسرا 22 جون، چوتھا 23 جون ، پانچواں 27 جون، چھٹا 28 جون کو سرنگوں کیا تھا جبکہ ساتوں ڈرون 3 جولائی جبل الدود علاقہ میں تباہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ